Writer Dr Shah Murad Chandio | امتحان میں فیل ہونا، زندگی میں فیل ہونا نہیں | ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو
₨400.00
Urdu Book
Writer : Dr Shah Murad Chandio
Description
Writer Dr Shah Murad Chandio | امتحان میں فیل ہونا، زندگی میں فیل ہونا نہیں | ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو
امتحان میں فیل ہونا، زندگی میں فیل ہونا نہیں! (کتاب)
اس دنیا میں حسرتیں بکھری پڑی ہیں، لوگ آپ کے راستے روکنے والے بھی بہت ہیں، لیکن اصل کامیابی وہی ہے جو آپ کے اندر کی طاقت کو جگائے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دے۔ حالیہ دنوں میں، رمضان المبارک کے دوران، میں نے ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو صاحب کی کتاب “امتحان میں فیل ہونا، زندگی میں فیل ہونا نہیں” کا مطالعہ کیا، اور یقیناً، اس کتاب نے میری سوچ کے کئی دروازے کھول دیے۔
یہ صرف ایک کتاب نہیں بلکہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا نظریہ ہے۔ اس نے سکھایا کہ ناکامی، صرف ایک راہ کی رکاوٹ ہے، منزل کا اختتام نہیں۔ اس کتاب نے حوصلہ بڑھایا، علم میں اضافہ کیا اور زندگی کو بہتر سمجھنے کا موقع دیا۔
میرا ایک ذاتی پچھتاوا یہ ہے کہ کاش میں نویں جماعت یا بارہویں کلاس کے وقت یہ کتاب پڑھ لیتا، یا تب ہی ہمیں ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو صاحب اور ان جیسی شخصیات کی قیمتی سوچ اور کام کا پتہ چلتا، تو شاید یہ کتاب زیادہ مؤثر ثابت ہوتی۔ اب ہم یونیورسٹی میں آ چکے ہیں، لیکن میں اپنے ان بھائی بہنوں سے گزارش کرتا ہوں جو نویں دسویں یا انٹرمیڈیٹ میں ہیں کہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں اور ایسی عظیم شخصیات سے جڑے رہیں۔ یہ آپ کو مستقبل کے چیلنجز سمجھنے اور ان کے لیے بہتر تیاری کا موقع دے گا۔
مٹھی میں شہاستہ شامراد چانڈیو صاحب کا سیشن
کافی وقت پہلے مٹھی میں شہاستہ شامراد چانڈیو صاحب کا ایک سیشن ہوا جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا تھا۔ ان کی باتیں سن کر احساس ہوا کہ صحیح رہنمائی اور علم کی روشنی کس قدر اہم ہوتی ہے۔ اس سیشن کے بعد ہم سب کے دل میں یہ خواہش مزید بڑھ گئی کہ شامراد چانڈیو صاحب سے براہ راست ملاقات ہو اور مزید سیکھنے کا موقع ملے۔پر کئی وجوہات سے نا ہوسکا۔
آخر میں خصوصاً ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو صاحب سے گزارش ہے کہ اب وہ یونیورسٹی میں کوئی وقت نکالیں، تاکہ ہم ان سے براہِ راست سیکھ سکیں اور ان کی رہنمائی حاصل کر سکیں۔
Book Review – Aftab Kunbhar اللہ کرے کہ ان کا علم اور ان کی تحریریں مزید لوگوں کی زندگیاں بدلنے کا ذریعہ بنیں! آمین